1 فروری 2011 - 20:30

اسرائیل اور امریکہ نواز عرب رہنماؤں میں اضطراب اور ہلچل مچ گئی ہے اور عوامی غم و غصہ کو ٹھنڈا کرنے اور اپنا اقتدار بچانے کے لئے اپنی حکومتیں تحلیل کررہے ہیں اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے اپنی حکومت ختم کردی ہے اور نیا وزیر اعظم بنادیا ہے لیکن عرب عوام ان اقدامات کو فریب اور دھوکہ بازی قراردے رہے ہیں۔

ابنا: ادھر یمن کے صدر علی عبد اللہ صالح نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار نہیں ہونگے اور نہ وہ اپنے بیٹے کو صدارتی امیداور بنائیں گے واضح رہے کہ تیونس کے بعد مصر ، اردن اور یمن میں بھی عوامی مظاہرے ہوئے ہیں اور عوام ان رہنماؤں سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکام کو شاہ ایران جیسی ذلت و رسوائی کا سامنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110